اردوئے معلیٰ

کمال آپ کی ہمت خدیجۃ الکبریٰ

نثار آپ پہ جنت خدیجۃ الکبریٰ

 

عظیم آپ کی عظمت خدیجۃ الکبریٰ

ہیں آپ باعثِ برکت خدیجۃ الکبریٰ

 

ہیں آپ مادرِ امت خدیجۃ الکبریٰ

ہیں آپ لائقِ عزت خدیجۃ الکبریٰ

 

ہے پیار میں بھی نہیں مثل آ پ کا کوئی

وفا ہے آپ کی عادت خدیجۃ الکبریٰ

 

بڑا ہے فخر محمد کریم آقا کی

ہیں آپ پہلی رفاقت خدیجۃ الکبریٰ

 

وقار آپ کا عالم میں سب سے بالا ہے

حسین آپ کی قسمت خدیجۃ الکبریٰ

 

بیان آپ کا رتبہ جو کر سکوں میں بھی

ہے ناز کی یہ سعادت خدیجۃ الکبریٰ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔