اردوئے معلیٰ

کوئی بھی شکل بنادیں ہمیں اجازت ہے

ہمارا مسئلہ معدوم کی وضاحت ہے

 

مجھے بھی ناؤ میں گننے کا شکریہ لیکن

قریب کا یہ جزیرہ برائے خلقت ہے

 

یہ کچے سیب چبانے میں اتنے سہل بھی نہیں

ہمارا صبر نہ کرنا بھی ایک ہمت ہے

 

ہیں نرخ ایک سے بازارِ حسن و حرمت کے

وہی بدن کی وہی پیرہن کی قیمت ہے

 

بچا نہیں کوئی مصرف کسی اجالے کا

چراغ کے لیے بے کار کی اذیت ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ