اردوئے معلیٰ

کوئی دیکھتا ہے تو دیکھ لے، مجھے عید مِل

ارے عید ہے، مُجھے باقیوں سے شدید مِل

 

یہ جو عید ہے کوئی ایک پٙل کی خوشی نہیں

فقط ایک بار ہی مجھ سے کیوں، تُو مزید مِل

 

جہاں لمبے عرصے کے بعد ملنا بھی خوب ہو

وہاں روز روز کا میل بھی ہے مفید، مِل

 

ترے ساتھ لی تھیں جو سیلفیاں کہیں کھو گئیں

ذرا تُو بھی ڈھونڈ کہ کوئی جائے رسید مِل

 

بڑی جان سوز ریاضتوں سے گزر کے یہ

ترے آستانے پہ آگیا ہے مُرید، مِل

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات