کوئی منتر کوئی تعویذ ؟ مرشد
محبت کب ہے اچھی چیز مرشد
یہی تم سے ملائیں تو ملائیں
دعائے وصل ، آنسو ، نیز مرشد
کوئی چوکھٹ مرا مکہ مدینہ
طواف- عشق اک دہلیز ، مرشد
مریدین- سخن میری مریدی ؟
کہاں یہ فن کہاں نا چیز ، مرشد ؟
بہت مشکل میں دل آیا ہوا ہے
سنبھل جائے ، کوئی تجویز ؟ مرشد