اردوئے معلیٰ

کوئی کہاوت نہیں نہ کوئی حدیث ہے دوست شور میں بھی جو کان کھولو

سماعتوں پر سکوت کی دستکیں لگاتار ہوں اگر تو زبان کھولو

 

طویل عرصہ گزر گیا ہے اداس آنکھیں لیے خسارے کمارہے ہو

بہت کہا تھا نہیں بکیں گے نہیں بکیں گے نہ آںسوؤں کی دکان کھو لو

 

ہنروری سے کٹے ہوئے لوگ ناامیدی پہ روزوشب یہ ڈٹے ہوئے لوگ

زمیں نہیں جن سے کھل رہی ہم کو دے رہے ہیں وہ حکم کہ آسمان کھولو

 

محبتوں کے محاذ پر جو شکست کھائی تو جی سکو گے سپاہی سوچو

زرہ کسو ، برچھیاں اٹھاؤ ، رجز پڑھو ، تیغ تیز کر لو ، کمان کھولو

 

بڑے دنوں سے دبا ہوا ہے کسی دباؤ کسی گھٹن کے سبب یہ سینہ

بڑے دنوں سے مجھے صدا آ رہی ہے کھولو خدارا کھولو مکان کھولو

 

قریب ہے میں تجھے اپاہج لگوں مدد کر مری فقط اتنی سی مدد کر

بندھی ہوئی ہے جو تیس سالوں سے اس بدن سے کسی طرح یہ تھکان کھولو

 

ادھر ادھر کی کہانیاں فلسفے بہت سن لیے ہیں تجھ سے پس ِ رہ ِ ہجر

معاہدہ کیا ،ہوا بچھڑتے، ہوئے ہمارے فقیہہ وہ درمیان ، کھولو

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات