عظیم الشان ہے شان محمد
خدا ہے مرتبہ دان محمد
کتب خانے کئے منسوخ سارے
کتاب حق ہے قرآن محمد
نبی کے واسطے سب کچھ بنا ہے
بڑی ہے قیمتی جان محمد
شریعت اور طریقت اور حقیقت
یہ تینوں ہیں کنیزان محمد
فرشتے بھی یہ کہتے ہیں کہ ہم ہیں
غلامان غلامان محمد
نبی کا نطق ہے نطق الہٰی
کلام حق ہے فرمان محمد
خدا کا نور ہے نور پیمبر
خدا کی شان ہے شان محمد
ابوبکرؓ و عمرؓ و عثمانؓ و حیدرؓ
یہی ہیں چار یاران محمد
علیؓ ان میں وصی مصطفیٰ ہے
علیؓ ہے رنگ بستان محمد
علیؓ و فاطمہؓ و شبیرؓ و شیرؓ
بنا ان سے گلستانِ محمد
بتاؤں کوثریؔ کیا شغل اپنا
میں ہوں ہر دم ثنا خوانِ محمد