اردوئے معلیٰ

کُن کی تجلیّات محمد کی ذات ہے

نُورِ الہیّات محمد کی ذات ہے

 

عکسِ جمالیات محمد کی ذات ہے

آئینہ دارِذات محمد کی ذات ہے

 

بعد از خدا کی ذات محمد کی ذات ہے

اللہ کی صفات محمد کی ذات ہے

 

مقصودِ کائنات محمد کی ذات ہے

تکمیلِ شش جہات محمد کی ذات ہے

 

سرتاپا التفات محمد کی ذات ہے

رحمت کی کلیات محمد کی ذات ہے

 

تاریکیِ لحد ہو کہ ہنگامِ حشر ہو

صورت گرِ نجات محمد کی ذات ہے

 

کہتے ہیں جس کو باعثِ تخلیقِ کائنات

وہ ذات ایک ذات محمد کی ذات ہے

 

جن کا نہیں جواب نہ جن کی کہیں مثال

وہ بےمثال ذات محمد کی ذات ہے

 

کرتے ہیں آپ بات خدا کی زبان میں

قرآں کی بات بات محمد کی ذات ہے

 

آتا ہے جس کے واسطے رب کی جناب سے

نذرانہِ صلٰوۃ محمد کی ذات ہے

 

تُو بھی ہلاؔل مانگ لے جو مانگتا ہے آج

مائل بہ التفات محمد کی ذات ہے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات