اردوئے معلیٰ

کہتے ہیں سبھی دیکھ کے دربار تمہارا

کتنا ہے حسیں روضہ اے سرکار تمہارا

 

حاصل ہو اگر اذنِ حضوری کا مجھے بھی

دیکھوں گا شہا گنبد و مینار تمہارا

 

آتے ہیں ملک کرنے کو جس در کی غلامی

اے رحمت عالم وہ ہے دربار تمہارا

 

سوتا ہوں لئے دل میں تمنائے زیارت

ہوجائے کبھی خواب میں دیدار تمہارا

 

واللیل جو زلفیں ہیں تو مازاغ نگاہیں

پرنور سراپا ہے اے سرکار تمہارا

 

ہے فاطمہؓ کا واسطہ، تجھ کو نبی مرے

رمضان بھی یوں دیکھ لے دربار تمہارا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات