اردوئے معلیٰ

Search

 

کہوں میں نعت نبی اور گنگناؤں اُسے

جو میرا دل ہے مدینہ، تو میں سجاؤں اُسے

 

کہوں میں نعت نبی ، یہ مری سعادت ہے

میں دل میں عشقِ نبی کا دیا بناؤں اُسے

 

جو میں نے دیکھا ہے منظر نبی ترے گھر کا

مری مجال، یہ ممکن نہیں بھلاؤں اُسے

 

مرا نبی تو سراپا ہے میری اُلفت کا

وہ میرا گیت ہے، سیرت میں کیوں نہ گاؤں اُسے

 

کمالِ حسن کی تعمیر گل مدینہ ہے

کہوں میں نعت تو پہلے نظر میں لاؤں اُسے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ