اردوئے معلیٰ

کیا کہوں کیا بتا دیا تو نے

مجھ کو جینا سکھا دیا تو نے

 

سر تو جھکتا تھا سامنے رب کے

دل بھی میرا جھکا دیا تو نے

 

حق و باطل کا درس تو نے دیا

راہ حق کا پتہ دیا تو نے

 

اور کیا چاہئے مجھے پھر اب

مجھ کو میرا خدا دیا تو نے

 

ہر طرف بے وفا تھے دنیا میں

آ کے درس وفا دیا تو نے

 

پیار الفت خلوص و مہرو وفا

جو دیا مصطفی دیا تو نے

 

دیکھ سکتا نہیں تھا میں مجھ کو

سامنے آئینہ دیا تو نے

 

اپنے خالق سے کٹ گیا تھا بشر

اس کو رب سے ملا دیا تو نے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات