اردوئے معلیٰ

Search

کیا ہے بہتر ہمیں سرکار کی نعمت کے سوا

حشر میں کچھ نہ ہو محبوب کی صحبت کے سوا

 

سرورِ کون و مکاں ، ہم ہیں غلام ابنِ غلام

آپ سے پائیں بھی کیا عشق و محبت کے سوا

 

ہے کرم ان کا چلے جاتے ہیں روضے پہ سبھی

کوئی جائے تو بھلا ان کی اجازت کے سوا

 

ان کی بعثت کا خدا نے کیا احساں ہم پر

اس کا بدلہ نہیں ہو سکتا عبادت کے سوا

 

یہ جو لکھنے کا ہنر مجھ کو عطا رب نے کیا

مجھ کو لازم ہے لکھوں کچھ بھی نہ مدحت کے سوا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ