گر عدل کُنی برِّ جہانت خوانند
ور ظلم کنی سگِ عوانت خوانند
چشمِ خردت باز کن و نیک ببیں
تا زیں دو کدام بہ کہ آنت خوانند
(اے صاحبِ اختیار و اقتدار) اگر تُو عدل کرے گا
تو تجھے سارے جہان سے زیادہ نیک کہیں گے
اور اگر تُو ظلم کرے گا تو تجھے خونخوار، سخت
گیر کتا کہیں گے۔ ذرا عقل کی آنکھیں کھول
اور صحیح صحیح سوچ سمجھ کر، دیکھ بھال
کر بتا کہ ان دونوں (القاب) میں سے
کونسا بہتر ہے کہ تجھے وہی کہیں۔