اردوئے معلیٰ

گر یہ کناں شبوں کا غم
سنو! تم کو پتہ ہوگا
کہ سردی کی شبیں تو لمبی ہو تی ہیں
پھر ایسے میں
کسی کی نیند اُڑ جائے
کسی کا چین کھو جائے
کسی کی کروٹوں سے
چادرِ بستر شکن آلود ہو جائے
کتابیں پڑھنے کو دل ہی نہ چاہے
فلم بھی دیکھی نہ جائے
سوچ پر اِک شخص چھایا ہو
وہ اپنا ہو،پرایا ہو
کہ جس نے دل دُکھایا ہو
تو ان لمحات میں
بس ’’موت‘‘ اچھی لگتی ہے۔
یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات