ہر کرا توفیقِ عیبِ خویش بینی دادہ اند
بعد مُردن بر مزارش کور بینا می شود
ہر وہ شخص کہ جسے (بجائے دوسروں کے
عیب دیکھنے کے) اپنے عیب اور اپنی خامیاں
دیکھنے کی توفیق دے دی گئی، مرنے کے بعد
اُس کے مزار پر اندھے بھی دیکھنے والے بن
جاتے ہیں۔ یعنی دوسروں کو بھی اپنے
اپنے عیب دیکھنے کی توفیق مل جاتی ہے