اردوئے معلیٰ

ہوئی ہے خِلقتِ انسان بندگی کے لئے

اور اترا ہے یہ قرآن آگہی کے لئے

 

وہی ہیں جانِ دو عالم سو اتنا یاد رہے

’’نبی کا ذکر ضروری ہے زندگی کے لئے‘‘

 

درودِ پاک ، وظیفہ بنا لیں شام و سحر

یہی چراغِ لحد ہوگا روشنی کے لئے

 

بنایا آپ نے باہم سبھی کو بھائی مگر

چنا ہے حیدرِ کرّار کو ‘ اخی ‘ کے لئے

 

دکھا دیا ہے خدا نے جو کہہ کے جَاءُوکَ

کُھلا ہوا ہے وہ دربار ہر کسی کے لئے

 

اسی غریب سے پوچھو جلیل ، ہجر کا درد

تڑپ رہا ہے جو مدّت سے حاضری کے لئے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔