اردوئے معلیٰ

ہو شاعری کہ عشق ہو یا درد ہو کوئی

ہر بار میں جنون کی حد سے گزر گیا

 

جس کو جہانِ درد کبھی چھو نہیں سکا

وہ کم نصیب تیری محبت سے مر گیا

 

اب میں سکوں کی لاکھ اداکاریاں کروں

نشتر مگر جفا کا جگر میں اتر گیا

 

"پھر تم نے ایک روز کہا "​پائمال ہو​

اور میں تمہارے سامنے آ کر بکھر گیا

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ