اردوئے معلیٰ

ہو گی کس سے بیاں عظمتِ مصطفی

ہے وراء الوریٰ رفعتِ مصطفی

 

ایک مجھ پہ تو کیا؟ ساری دنیا پہ ہے

شفقتِ مصطفی، رحمتِ مصطفی

 

یاد رکھا ہمیشہ نہ بھولے اسے

کتنی خوش بخت ہے امت مصطفی

 

اس حقیقت کو تسلیم سب نے کیا

روحِ قرآن ہے سیرتِ مصطفی

 

ساری بے چینیاں دور ہو جائیں گی

دیکھ لوں گا میں جب صورتِ مصطفی

 

سرخرو دین و دنیا میں ہو جاؤں گا

جب ہوا عاملِ سنتِ مصطفی

 

دونوں اعزاز آصف مجھے مل گئے

نسبتِ مصطفی، مدحتِ مصطفی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات