اردوئے معلیٰ

ہیں نُورِ چشمِ سیّدِ ابرار فاطمہؓ

جنت کی آپؓ مالک و مختار فاطمہؓ

 

محفل سجائی آپؓ کی دل کے دیار میں

پھیلے ہیں میرے چار سُو انوار فاطمہؓ

 

ہیں سب سے بڑھ کے آپؓ ہی اس کائنات میں

اک ربّ کے سب خزانوں کی حقدار فاطمہؓ

 

خالق کی بارگاہ میں سجدوں کے واسطے

رہتی تھیں آپؓ رات کو بیدار فاطمہؓ

 

مشکل کی ہر گھڑی میں جو دل سے پکار لے

ہیں آپؓ بے کسوں کی مدد گار فاطمہؓ

 

حسنؓ و حسینؓ آپؓ کے گلشن کے پھول ہیں

مہکا رہے یہ آپ کا گلزار فاطمہؓ

 

لکھ لوں قصیدہ آپؓ کا اوقات ہی نہیں

کچھ بھی تو ہو سکا نہیں اظہار فاطمہؓ

 

کرتی ہوں جب میں آپؓ کی سیرت پہ گفتگو

ہوتی ہے دل پہ بارشِ انوار فاطمہؓ

 

ہے آرزو یہ ناز کی اک رات خواب میں

ہو جائے آپؓ کا اسے دیدار فاطمہؓ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔