اردوئے معلیٰ

Search

ہے سب سے جُدا سید ابرار کا عالم

لائیں جو تصور میں وہ انوار کا عالم

 

محمود کے منصب پہ ہوا ان کا تمکّن

ہو کس سے بیاں احمد مختار کا عالم

 

ہوتا ہے جہاں ان پہ سلاموں کا وظیفہ

اس گھر پہ سدا رہتا ہے انوار کا عالم

 

قُرآن میں اخلاق حمیدہ کا ہے چرچا

ہو کیسے بیاں سیرت و کردار کا عالم

 

جب ان کے غلاموں کا مقابل نہیں کوئی

کیا ہوگا بھلا سرور و سردار کا عالم

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ