اردوئے معلیٰ

ہے سرورِ عالم کا ہی بس نام و نسب خاص

اور ان کی ہی نسبت سے ہوئی ارض عرب خاص

 

ذکر ان کا جو کرتی ہو، زباں خاص وہی ہے

مدح ان کی بیاں کرنے سے ہو جاتے ہیں لب خاص

 

ہر شے کو بنا دیتا ہے خاص ان سے تعلق

راتوں میں اسی واسطے اسرا کی ہے شب خاص

 

توقیر ہے اس لفظ نے پائی تو انھی سے

ویسے تو کبھی ہوتا نہ امی سا لقب خاص

 

میں عشق میں آقا کے رقم کرتا ہوں نعتیں

سلمان! کوئی اور نہیں اس کا سبب خاص

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ