اردوئے معلیٰ

Search

ہے میرا سینہ، مرا مدینہ
مرے نبی ہیں مکین اس میں
مرے خدا کا حبیب ہے وہ
نہ اُس کے جیسا کوئی نبی ہے
نہ اُس کے جیسا ہے کوئی آیا
نہ آنے والا
وہ نور لے کر زمیں پہ آئے
کسی نے دیکھا نہ اُن کا سایا
گئے زمیں سے فلک پہ اپنے
خدا سے ملنے
اُٹھی جو میرے نبی کی انگلی
تو چاند ٹکڑوں میں بَٹ گیا تھا
زمیں پہ رحمت وہ بن کے آئے
بہ روز محشر ہیں سر پہ سایا
مرا قبیلہ محمدی ہے
مہک ہے میری جہاں میں افضل
میں عشق احمد کا ایک گلؔ ہوں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ