اردوئے معلیٰ

یا الہی ! پاک کر میری نگاہ

پھر لگے ناں فخر کی مجھ کو ہوا

 

کر عطا مجھ کو سدا خلق عظیم

نفرتوں کی آگےسے مجھ کو بچا

 

عدل اور احسان کی تو فیق دے مجھ کو

بندگی کرنے کے ڈھب مجھ کو سکھا

 

کر عطا یا رب مجھے قلب ِ سلیم

ایک تیرا ہی ہے مجھ کو آسرا

 

یہ زبان اور ہاتھ رحمت کر مرے

رکھ خلوص وآداب مجھ کو سدا

 

دل کشادہ کردے فیض عام کو

اس کا پھر بھر پور دے مجھ کو صلہ

 

روز محشر ہو مرا آساں حساب

صالحین کے ساتھ پھر مجھ کو اٹھا

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات