اردوئے معلیٰ

یا رب دعا میں اتنا اثر چاہیے مجھے

شہرِ رسول پاک میں گھر چاہیے مجھے

 

لب پر بھی ان کا ذکرِ معطر سجا رہے

اسوہ بھی ان کا پیشِ نظر چاہیے مجھے

 

صبحِ مدینہ میرے تخیل میں ہو طلوع

جنت کو جانے والی ڈگر چاہیے مجھے

 

ہستی کی آرزو کہ مٹے ان کے نام پر

فن کی یہ ضد کہ عمرِ خضر چاہیے مجھے

 

مظہرؔ نبی کے شہر میں نورانی شام ہو

مکہ کی اجلی اجلی سحر چاہیے مجھے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات