اردوئے معلیٰ

Search

یا نبی! فیضِ عام فرمائیں

سب کے دِل میں قیام فرمائیں

 

دست بستہ ہیں، گوش بر آواز

آپ کے تشنہ کام، فرمائیں

 

بے وسیلوں پہ، بے سہاروں پر

آپ شفقت مدام فرمائیں

 

فاصلے دُوریاں سمٹ جائیں

آپ جب اہتمام فرمائیں

 

ہاتھ میں بولتے ہیں کنکر جب

آپ اُن سے کلام فرمائیں

 

وہ جو اُن کے ہوئے خُدا کے ہوئے

اولیائے کرام فرمائیں

 

پھر ظفرؔ اور کچھ نہ مانگے گا

’’ہے ہمارا غلام‘​‘​ فرمائیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ