اردوئے معلیٰ

یہ بالکل حقیقت خدا کی قسم ہے

محمد کی آمد خدا کا کرم ہے

 

زمیں پر ہے زینت فلک پر چمک ہے

کہ بزم جہاں میں وہ خیر الامم ہے

 

جسے ان کے در کی غلامی ملی ہے

یہ سارا جہاں اس کے زیر قدم ہے

 

مقام نبی ہے کہیں اس سے بڑھ کر

نظر میں غلاموں کی لوح و قلم ہے

 

بہت ہوں گنہگار کافر نہيں ہوں

شفاعت کو میری شفیع امم ہے

 

وہ محبوب ایسے کہ مخلوق ساری

لکھے نعت ان کی تو یہ کم سے کم ہے

 

اسے خوف محشر ضیائی نہیں ہے

جسے نسبتِ تاجدارِ حرم ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ