اردوئے معلیٰ

یہ بزمِ جہاں مصطفیٰ سے سجی ہے

ثنائے محمد کو دنیا بنی ہے

 

سناؤں میں نعتِ نبی ان کے در پر

ہمیشہ مرے دل میں حسرت رہی ہے

 

قلم کی سیاہی درودوں کی لے پر

سلام ان کی ہی ذات پر بھیجتی ہے

 

زیارت مدینہ کی خوابوں میں ہو گر

محبت اسے بھی کرم مانتی ہے

 

خیالِ مدینہ کو طاری جو کرلے

سخن میں مری روح تب ڈھالتی ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات