اردوئے معلیٰ

Search

یہ جو بادل گرج رہے ہیں جناب

یہ مرا دکھ سمجھ رہے ہیں جناب

 

چھوڑیے یہ ودیشی پہناوے

آپ کرتے میں سج رہے ہیں جناب

 

فائدہ عشق سے نہیں کچھ بھی

یونہی آرام تج رہے ہیں جناب

 

آپ کی منصفی کے صدقے میں

کس عدالت کے جج رہے ہیں جناب ؟؟

 

اتنی اوقات کب چراغ کی ہے

کیوں ہوا سے الجھ رہے ہیں جناب

 

کیا یہ سرگوشی آپ کی نہیں ہے ؟؟

کیا مرے کان بج رہے ہیں جناب.؟

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ