یہ دنیا سمندر ، كنارا مدینہ
خدا كے كرم كا ، اشارہ مدینہ
معنبر معنبر فضائیں یہاں كی
معطّر معطّر ہے سارا مدینہ
بہشتِ بریں كا جو پوچھا كسی نے
تو بے ساختہ مَیں پكارا، مدینہ
عطا ہی عطا ہے سخا ہی سخا ہے
خطا كار كا ہے سہارا مدینہ
كبھی بھول كر بھی نہ جنت كا سوچے
نہ ہو جس كے دل كو گوارا مدینہ
شہہِۖ دوسرا كا یہ مسكن ہے فیضؔی
ہمیں جان و دِل سے ہے پیارا مدینہ