اردوئے معلیٰ

Search

یہ عشرہ یہ ماہِ محرم کے دن

بظاہر تو ہے سوگ و ماتم کے دن

مگر ان میں تاریکیاں شام کی

لیے تھیں ضیا صبحِ اسلام کی

 

یزیدہ حکومت کا دار و مدار

تھا باطل پہ دنیا کا آشکار

نواسے، نواسوں کے گھر بار کے

بہتّر تھے جو سوئے کوفہ چلے

 

جہاں خون آلِ نبی کا بہا

زمیں وہ کہلانے لگی کربلا

نیا باب تاریخ اسلام کا

لہو سے شہیدوں کے لکھا گیا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ