اردوئے معلیٰ

یہ معجزہ بھی کسی دن شہِ حجاز کرے

بلا کے روضے پہ مجھ کو بھی سرفراز کرے

 

وہ خوش نصیب جو گھر سے خدا کے آیا ہے

اُسے کہو کہ وہ جتنا بھی چاہے ناز کرے

 

میں اِک نماز میں سب کچھ خدا سے لے لوں گا

اگر قبول جو مولا مری نماز کرے

 

میں روز پھول نچھاور کروں گا روضے پر

مرے چمن کو خدایا جو سرفراز کرے

 

یہ آرزو ہے مرے دل میں اب تو اے ناصرؔ

بلا کے شاہِ مدینہ مجھے ایاز کرے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ