اردوئے معلیٰ

یہ کیا کہ جب بھی ملو ، پوچھ کے ، بتا کے مِلو

کبھی کرو مجھے حیران ، اچانک آ کے مِلو

 

دُعا سلام ہے کیا شَے ، مُصافحہ کیسا

تکلفات کو چھوڑو ، گلے لگا کے مِلو

 

محبتوں میں شش و پنج سے نکالو مجھے

نظر جُھکا کے ملو یا نظر مِلا کے مِلو

 

عجب اصول ہیں اس خوش مزاج بستی کے

کہ دل میں گالیاں دو اور مسکرا کے مِلو

 

اُسی کے پاس تمہارا علاج ہے فارس

دیارِ عشق کے بوڑھے شجر سے جا کے مِلو

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ