اردوئے معلیٰ

Search

آخر دبوچ لی گئی تتلی جنون کی

اس خانماں خراب کو منطق نے جا لیا

 

محوِ خرامِ خوابِ ختن ، ڈھیر ہو گئے

مایوسیوں کے غول نے ان کو گرا لیا

 

ناممکنات ، ٹھونک کے خم، اٹھ کھڑی ہوئیں

امکان کے گمان نے اک نام کیا لیا

 

ہے تیز دھوپ ، موم کے کم بخت پیکرو

اس مہرباں نے زلف کا سایہ ہٹا لیا

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ