اردوئے معلیٰ

Search

وہم کی ہر زنجیر کو توڑا، ایک خدا سے رشتہ جوڑا

شرک کی محفل کردی برہم صلی اللہ علیہ وسلم

 

کفر کی ظلمت جس نے مٹائی دین کی دولت جس نے لُٹائی

لہرایا توحید کا پرچم صلی اللہ علیہ وسلم

 

راہ میں کانٹے جس نے بچھائے گالی دی پتھر برسائے

اُس پر ِچھڑکی پیار کی شبنم صلی اللہ علیہ وسلم

 

آپ اگر مقصود نہ ہوتے، کون و مکاں موجود نہ ہوتے

اور مسجود نہ ہوتے آدم صلی اللہ علیہ وسلم

 

جتنے فضائل جتنے مماثل ممکن میں ہوسکتے تھے ممکن

حق نے کیے سب ان میں فراہم صلی اللہ علیہ وسلم

 

شرح الم نشرح وہ سینہ در پہ تجلّی کا گنجینہ

جگمگ جگمگ چم چم صلی اللہ علیہ وسلم

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ