اردوئے معلیٰ

Search

اس قدر صبر اور رضا والے

ہائے مہمان کربلا والے

 

جان اُن کی نظر میں کچھ بھی نہ تھی

یہ دکھاتے رہے وفا والے

 

پیاس ان کو نہ کر سکی مغلوب

خوف ناپید تھے قضا والے

 

لگ گئی آگ دھوپ کو جیسے

پھر بھی محفوظ تھے ردا والے

 

اک طرف تھے ہزار ہا ابلیس

اک طرف چند مصطفیٰ والے

 

خون دے کے بچا رہے تھے دین

کر رہے تھے عطا، عطا والے

 

آئے گا ان پہ امتحاں گستاخؔ

جو بھی کہلائیں گے خدا والے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ