اردوئے معلیٰ

Search

اس کا درکار ہم کو رحم و کرم

وہ دلارِ الہ وہ والا ہمم

 

سکہ اس کا رواں کہاں سے کہاں

دہر کی وہ اساس کم سے کم

 

ہر اماں کی اماں وہی مولا

وہ ہے مدعس وہی کرم کا علَم

 

اس کا ہراک عمل ہے راہِ ہدیٰ

وہی ہادی وہی امامِ امم

 

وہ کلامِ الٰہی کا حامل

وہی اُمّی ہے عالِمِ عالَم

 

لا دواؤں کی آس کا محور

وہ ہے عالَم کے واسطے ارحم

 

رحم کے آسماں کرو احساں

دور سائل کے کر دو درد و الم

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ