اردوئے معلیٰ

Search

اشک آنکھوں میں لیے مَحوِ دعا ہوں میں بھی

اسی دربار سخاوت کا گدا ہوں میں بھی

 

عشق میں لوگ ہوئے مجنوں و فرہاد کئی

بن کے دیوانہ مدینے کو چلا ہوں میں بھی

 

میرے اللہ تجھے نسبتِ احمد ہے پسند

ان کا عاشق اے محمد کے خدا ہوں میں بھی

 

میں نہ صدیق و بلال و قرنی سا لیکن

جان و دل سے تو محمد پہ فدا ہوں میں بھی

 

میں وہاں ہوں جہاں میں عرش کا ہم پایہ ہوں

ان کی دہلیز کے منگتوں میں پڑا ہوں میں بھی

 

ذرہ ذرہ ہے محمد کے کرم سے روشن

ان کی رحمت کا طلب گار عطا ہوں میں بھی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ