اردوئے معلیٰ

Search

اپنا تو خانہ ، کعبہ ہے علیؑ

گویا ایمان کا جادہ ہے علیؑ

 

وہ بدل سکتے ہیں ایمان اپنا

اپنی تو سوچ سے زیادہ ہے علیؑ

 

زندگی تجھ سے محبت کیسی

موت برحق ہے ، ارادہ ہے علیؑ

 

ہم ہیں جنت کے خریدار ظفر

ہم سے اللہ کا وعدہ ہے علیؑ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ