اردوئے معلیٰ

Search

اے کرم کی گھٹا المدد المدد

اے وریٰ الوریٰ المدد المدد

 

سائلوں کے مسائل کا حل ہے وہی

علم کا درس ، راہِ عمل ہے وہی

حاکمِ دائمی اور اٹل ہے وہی

 

مولا کا واسطہ المدد المدد

اے وریٰ الوریٰ المدد المدد

 

اے دلارِ الٰہی ہو دائم کرم

دور کر دو مرے سارے درد و الم

رحم ہو ہر گھڑی اے حِکَم اے حَکَم

 

اے عطا ہی عطا المدد المدد

اے وریٰ الوریٰ المدد المدد

 

اس کے در کی ہے حاصل اماں ہر گھڑی

اسم اس کا ہے وردِ لساں ہر گھڑی

ہر طرح کی مدد اس کے ہاں ہر گھڑی

 

ہر کوئی ہے گدا المدد المدد

اے وریٰ الوریٰ المدد المدد

 

سرورِ سروراں اکملِ کاملاں

اے مدد گارِ عالم اے روح و رواں

اے امامِ امم رحم کے آسماں

 

لا دوا کی دوا المدد المدد

اے وریٰ الوریٰ المدد المدد

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ