اردوئے معلیٰ

Search

بندے ہیں ہم خدا کے ، نبی کے غلام ہیں

اصحابِ مصطفیٰ سبھی اپنے امام ہیں

 

قاصد جو بن کے آئے ہیں خیر الانام ہیں

اے نامہ بر! یہ نامے تمھارے ہی نام ہیں

 

جنت! بتا وہ تیرے بھلا کیسے کام ہیں؟

جن کے عوض ملے تجھے حسنِ تمام ہیں

 

اس مے کدے کی بادہ نوازی تو دیکھیے

ساقی کے روپ میں جو سبھی خاص و عام ہیں

 

سوچا ہے جب بھی دل میں قیامت بپا ہوئی

امت کے ہاتھ ، ساقیٔ کوثر کے جام ہیں

 

ما تشتھی” سے ہم نے اٹھایا یہ فائدہ”

آنکھوں کے سامنے وہی اب صبح و شام ہیں

 

رحمت کو چاہیے تھا اسامہ نزولِ عام

شامل عبادتوں میں درود و سلام ہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ