اردوئے معلیٰ

Search

تجھے جو گنبدِ خضریٰ دکھائی دیتا ہے

مجھے وہ عرشِ معلیٰ دکھائی دیتا ہے

 

جو دیکھیں غور سے اسریٰ کی شب کی ایک جھلک

تو کیسا آپ کا رُتبہ دکھائی دیتا ہے

 

حضور دیکھ رہے ہیں مجھے مدینے سے

پڑھوں درود تو ایسا دکھائی دیتا ہے

 

نہیں لپکتا عذابِ خدا زمیں کی طرف

اُسے حضور کا روضہ دکھائی دیتا ہے

 

حضور ! شہرِ مدینہ ہے خلد کی تصویر

بہشت آپ کا حجرہ دکھائی دیتا ہے

 

ریاضِ جنہ کو دیکھا تو یہ کھلا ازہرؔ

یہ سب تو خلد کا نقشہ دکھائی دیتا ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ