اردوئے معلیٰ

Search

نواحِ شہر کے اُونچے پہاڑوں میں
جو خوشیاں چار سُو اُڑتی ہیں
اُن کا نام بادل ہے

حریم ِ صبح اور میخانۂ شب میں
،جو بے آواز رقصاں ہے
وہ خوشبو ہے

مہکتی ڈولتی شاخوں پہ
رنگ و بُو کے جو چھینٹے نمایاں ہیں
اُنہیں ہم پھول کہتے ہیں

،اور اُن پھولوں ، پہاڑیوں ، وادیوں، رنگوں
ہواؤں، خوشبوؤں اور شاخچوں کے درمیاں
جو ایک دیوانہ تمہیں پل پل صدا دیتا ہے
اُس کا نام فارس ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ