اردوئے معلیٰ

Search

تو نے سورج مری دہلیز پہ لا رکھا ہے

موم کے کھیل تماشے کو کہاں لے جاؤں

 

میں ترے کرب تو پلکوں سے چنے جاتا ہوں

اپنے پندار کے لاشے کو کہاں لے جاؤں

 

گُھل رہا ہوں کسی تیزاب میں جبکہ خود ہی

اس محبت کے بتاشے کو کہاں لے جاؤں

 

خود نوشتے میں ترے اور ہی تحریر ہوئی

اپنی ہستی کے تراشے کو کہاں لے جاؤں

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ