اردوئے معلیٰ

Search

جب سے طیبہ کی خاک چھانی ہے

زیست بھی ہو گئی سہانی ہے

 

میں گدائے درِ محمد ہوں

میری سب سے الگ کہانی ہے

 

نور میں ڈوبی ہے فضا ساری

شہرِ طیبہ کی یہ نشانی ہے

 

وقت تھم جاتا ہے مدینے میں

گویا رک سی گئی روانی ہے

 

آپ موجود روزِ اول سے

اور یہ آمد فقط زمانی ہے

 

جان لو حبِ مصطفے کے بنا

زندگی ساری رائیگانی ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ