اردوئے معلیٰ

Search

جو اُن کی گدائی میں رتبہ ملا ہے

کہاں اس جہاں میں کسی کو ملا ہے

 

اسے دونوں عالم میں رتبہ ملا ہے

جسے میرے آقا نے اپنا کہا ہے

 

سلامی کو آتے ہیں شاہ و گدا واں

’’جہاں روضۂ پاک خیر الوریٰ ہے‘‘

 

جھکاتے ہیں سر آکے شاہانِ عالم

درِ مصطفیٰ احمدِ مجتبٰی ہے

 

درود و سلام اُن پہ جو بھیجتے ہیں

صلہ ان کو دونوں جہاں میں ملا ہے

 

نہیں دل میں عشق نبی جن کے روشن

تو جینا ہے کیا اور مرنا بھی کیا ہے

 

نہ لوٹا کبھی خالی جھولی کو لے کر

سوالی کبھی بھی جو در پر گیا ہے

 

مری روح نکلے ترے در پہ آقا

یہی وارثی پُر خطا کی دعا ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ