اردوئے معلیٰ

Search

منقبت بحضور ضیاءالامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ

 

حکمت کی آن بان کرم شاہ آپ ہیں

علم و عمل کی شان کرم شاہ آپ ہیں

 

سرکار کے کرم سے ہوا آپ پر کرم

دینِ خدا کا مان کرم شاہ آپ ہیں

 

پایا ہے فیض لوگوں نے بھیرہ کی خاک سے

شفقت کا سائبان کرم شاہ آپ ہیں

 

ہر سمت ہے عقیدہ پہ یلغارِ شیطنت

خطرات سے امان کرم شاہ آپ ہیں

 

زاہد کو منقبت کی اجازت عطا ہوئی

اظہار کی اڑان کرم شاہ آپ ہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ