اردوئے معلیٰ

Search

خاموشیاں ملی ہیں مجھے عاجزی ملی

صورت ہی بعدِ مرگِ تمنا نئی ملی

 

کیا اتفاق ہے کہ تمہارے شعور کو

تفریح کے لیے بھی مری سادگی ملی

 

ہم رائیگاں رہے کہ جہانِ زیان میں

اس کو بدن ملا تو مجھے شاعری ملی

 

میں تو تری خوشی میں رہا شاد آج تک

اب تو بتا جنون ، تجھے کیا خوشی ملی

 

ساتوں سمندروں کا سفر کر کے بھی مجھے

ساحل پہ جو ملی تو تمہاری کمی ملی

 

تیرا ہی نام لے کے روانہ ہوا تو تھا

ائے عشق پھر خبر نہیں اس شخص کی ملی

 

وہ اور تھی کہ جس کا بلاوا دیا گیا

لیکن مجھے حیات کوئی دوسری ملی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ