اردوئے معلیٰ

Search

خاکِ پائے رسول ہو جاؤں

باغ جنت کا پھول ہو جاؤں

 

جو ہیں مقبول بارگاہ نبی

کاش ان کو قبول ہو جاؤں

 

اوڑھ لوں خاک کوچۂ نواب

کہ فنا فی الرسول ہو جاؤں

 

لوٹ کر میں نہ آؤں طیبہ سے

عاشق با اصول ہو جاؤں

 

پایۂ عرش چوم لے تقدیر

جو کنیز بتول ہو جاؤں

 

جو مدینے سے ہو کے آئے ہیں

ان کے قدموں کی دھول ہو جاؤں

 

میں ہوں مداح سرور عالم

اے صدف کیوں ملول ہو جاؤں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ