اردوئے معلیٰ

Search

خدا نے راہ سجائی ہے کوئے طیبہ تک

گُلوں کی فصل لگائی ہے کوئے طیبہ تک

 

قدم قدم پہ یہاں عافیت کا پہرہ ہے

سڑک جو رب نے بچھائی ہے کوئے طیبہ تک

 

مراد اصل میں اس نے ہی پائی ہے جس کو

حیات کھینچ کے لائی ہے کوئے طیبہ تک

 

مجھے کہیں بھی کسی غم کا ڈر نہیں ہوتا

” مری فغاں کی رسائی ہے کوئے طیبہ تک “

 

صبا جو لوٹ کے آئی اُدھر سے اُس نے مجھے

ہر ایک بات بتائی ہے کوئے طیبہ تک

 

تمہیں خبر ہے فلک سے پرے کے رازوں کی

اگر تمہاری رسائی ہے کوئے طیبہ تک

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ