اردوئے معلیٰ

Search

 

خداوندا (مدینہ میرا مسکن ہو) تو کیا کہنا

جہاں مسکن (وہیں عاصی کا مدفن ہو) تو کیا کہنا

 

سرِ محشر (حبیبِ ربِّ اکبر کا) سہارا ہو

شہہِ دیں کا (مرے ہاتھوں میں دامن ہو) تو کیا کہنا

 

حقیقت ہو (شہہِ دیں سے عقیدت میں) مرے مولا

نہایت ہی (محبت میں کُھلا پن ہو) تو کیا کہنا

 

کرم کرنا (دہائی جب بھی دوں مولا) مصیبت میں

ضرورت پر(مری امداد فوراً ہو) تو کیا کہنا

 

مقدّر پر(خدا کا فضل ہوجائے ) پس مُردن

وہ آجائیں (اندھیری قبر روشن ہو) تو کیا کہنا

 

زہے قسمت ( مدینے میں ہوں جب حاضر) الٰہی میں

ندامت سے( مری آنکھوں میں ساون ہو)  تو کیا کہنا

 

قیامت کو( گزر جاؤں میں پُل سے یوں) تمنّا ہے

رُکاوٹ ہو( نہ اڑ چن ہو،نہ الجھن ہو) تو کیا کہنا

 

یہ خواہش ہے (مجھے دیدِ نبی ہو یوں ) کبھی صابرؔ

نہ جالی ہو( نہ پردہ ہو، نہ چلمن ہو ) تو کیا کہنا

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ