اردوئے معلیٰ

Search

خلافت ہے سرتاج صدیق اکبر

نہ کیوں دیں کی ہوں لاج صدیق اکبر

 

شہنشاہِ اسریٰ کے فیضِ قدم سے

سرِ فرش معراج صدیق اکبر

 

علی تھے ولی مسندِ شامِ ہجرت

رفاقت کی معراج صدیق اکبر

 

بہ اذن خدا سب سے پہلے بنے تھے

حقیقت میں الحاج صدیق اکبر

 

پڑھایا تھا جو کچھ کبھی مصطفی نے

وہی درس ہیں آج صدیق اکبر

 

پئے آلِ محبوبِ کونین رکھ لو

مری آبرو آج صدیق اکبر

 

صبیحؔ ! اہل ہو کیوں نہ مسلم رعایا

ہیں اسلام کا راج صدیق اکبر

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ